• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندوق اور طاقت سے سوچ کبھی ختم نہیں ہوتی،آفاق احمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ بندوق اور طاقت سے سوچ کبھی ختم نہیں ہوتی‘ سیاست میں نعرہ لگانا آسان اور اس پر قائم رہنا اتنا ہی مشکل ہے‘جو لوگ جلدی جلدی یو ٹرن لیتے ہیں وہ مستقل مزاج نہیں ہوتے‘ ایسے لوگوں کا سیاسی مستقبل اچھا نہیں ہوتا ‘ اتنا سیاسی آدمی نہیں ہوں کہ عمران خان کے بارے میں بات کروں‘ کراچی اور حیدرآباد میں امن قائم کرنے کے پیچھے شہریوں کی قربانیاں ہیں‘ وہ حیدرآباد میں مقامی رہنما کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ حکومتیں کراچی اور حیدرآباد میں قائم امن کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتی ہیں لیکن انہیں روزانہ 50 لو گوں کے قتل کی ذمہ داری بھی لینی چاہئے۔
تازہ ترین