• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایل اے پیر علی رضا بخاری نیویارک پہنچ گئے

نیویارک (پی آئی ڈی) ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیرعلی رضا بخاری اپنے غیر ملکی دورے کے اگلے مرحلہ میں نیویارک پہنچ گئے، جہاں ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پیر علی رضا بخاری اپنے دورہ امریکہ کے دوران نیویارک، واشنگٹن، شکاگو، کیلیفورنیا سمیت متعدد شہروں میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے مختلف تقریبات سے خطاب اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
تازہ ترین