• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر سپریم کورٹ، ججز کے کردار کو اسمبلی میں زیربحث لانے پر پابندی

مظفرآباد (جنگ نیوز) سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر نے اسمبلی میں ججز کے کردار کو زیربحث لانے پر پابندی عائد کر دی، عدالت نے کہا کہ عبوری آئین 1974ءکے آرٹیکل30 کے تحت ججز کے کردار کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا ،خلاف ورزی قابل مواخذہ قرار پاسکتی ہے، عدلیہ کا کام ٹکرائو پیدا کرنا نہیں، ایسی صورتحال کو ختم کرنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دورکنی بینچ پر مشتمل عدالت نے سردار خالد ابراہیم ( مرحوم) سے متعلق زیر التواءاہم مقدمات کا تفصیلی فیصلہ سنایا جس میں قرار پایا کہ بروئے حکم محررہ8نومر2018سردار خالدا براہیم خان کی ناگہانی وفات کی وجہ سے توہین عدالت کی کارروائی ساقط(خارج) قرار پائی تاہم معاملہ زیر نزاع میں مرحوم کی ذات سے مبرا عوامی دلچسپی کے چند امور زیر نزاع آئے جس میں یہ کہ قانون ساز اسمبلی کے اندر عدلیہ کے متعلق بحث کی نسبت کیاآئینی و قانونی حدود ہے ۔
تازہ ترین