اسلام آباد (نمائندہ جنگ )عدالت عظمیٰ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات میں کمی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران صوبائی حکومت کی استدعا پرایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کیس کی تیاری کے لئے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ دن کیلئے ملتوی کردی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ ڈی جی کو ہر انکوائری کیلئے حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اگراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو خود سے کام کرنے کا اختیار نہیں ہوگا تواس کی کیا حیثیت رہ جائے گی؟