• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جے آئی ٹی رپورٹ پر زرداری گرفتارہوئے تو ردعمل ہوگا‘

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق آصف زرداری یا کسی اور کو گرفتار کیا جائے تو ہرج نہیں، مگر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر گرفتاری ہوئی تو ردعمل آسکتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے راولپنڈی میں بیورج پلانٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف بطور وزیر اعظم نیب میں پیش ہو سکتے ہیں تو ہر اس شخص کو بھی نیب کے سامنے جانا چاہیے جس کو نیب طلب کرے ۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق آصف زرداری یا کسی اور کو گرفتار کیا جائے تو ہرج نہیں مگر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر گرفتاری ہوئی تو ردعمل آسکتا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان معاشی اعتبار سے دنیا میں سب سے آگے ہو ۔

شیخ رشید کے بارے میں سوال کے جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ کسی ایک طبقے کی خرابی ملک کی خرابی ہوگی ، آنے والے وقت میں سیاستدانوں کے برے حال کی شیخ رشید کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو ایسی بات نہیں کرنا چاہیے تھی ، ایک سوال کے جواب میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ علیمہ خان پر الزام ہے تو ان کو بھی کٹہرے میں آنا چائیے۔

تازہ ترین