سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی بہن کے لئے الگ معیار ہے،وزیر اعظم کی بہن کے لئے الگ ہے۔
وزیر جیل خانہ جات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ تحریک انصاف پر پھٹ پڑے ،انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں چیف جسٹس نے واضح احکام دیئے ہیں مگر توہین عدالت ہورہی ہے ،علیمہ خان کے 18 اکاؤنٹ کا بھی نوٹس لیا جائے۔
رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا نام بہت تیزی سے ای سی ایل میں ڈالا گیا،اسی تیزی سے علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف تیزی سے جے آئی ٹی بنائی گئی، علیمہ خان کے خلاف بھی فوری جے آئی ٹی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزراء کے سندھ مخالف بیانات سے سندھ میں اشتعال پیدا ہورہا ہے،ایسا نہ ہوکہ پی ٹی آئی کے بدکلام وزرا کےسند ھ میں داخلے پرپابندی کی درخواست کی جائے۔
سعید غنی نے کہا کہ نہ کاروبار نہ محنت مزدوری،ماجرا کیا ہے، لوگ غریبوں کے علاج کے لیے پیسے دیتے تھے املاک خریدنے کے لیے نہیں۔