اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ در یں اثنا ء وزیر دفاع پرویز ختک نے بھی وزیر اعطم سے الگ ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزارت دفاع سے متعلق امور اور ملکی سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔