اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سےافغان صدر اشرف غنی کے خصوصی نمائندہ سابق افغان سفیر عمر دائود زئی نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی صورتحال خاص طور پرپاک افغان تعلقات میں مزید بہتری پرتبادلہ خیال کیاگیا،سراج الحق نےکہا کہ امریکا افغانستان سے فوجیں نکالے ،افغانوں کو معاملات خود حل کرنے دے ،امن کیلئے افغان حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات ہونے چاہئیں،پر امن افغانستان علاقائی امن اور پاکستان کیلئے ضروری ہے ۔افغانستان میں امن کی کنجی خود افغانوں کےہاتھ میں ہے،افغان حکومت اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں ۔افغان حکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے،انہوں نے کہا پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے افغان رہنمائوں کے درمیان مذاکرات کا حامی ہے۔ امریکہ افغانوں کو مل بیٹھ کر اپنے معاملات حل کرنے دے اور جلد ازجلد افغانستان سے فوجی انخلاء کو مکمل کرے ،افغانستان کے مسئلے کا حل افغان عوام پر چھوڑ دیاجائے۔