• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو تکالیف اور مشکلات سے نکالنا ہمارا عزم ہے، مراد سعید

اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام کو تکالیف اور مشکلات سے نکالنا ہمارا عزم ہے اور انہیں پائیدار ،سہل اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن اور مینڈیٹ ہے ۔ چند روز میں لاہور۔اسلام آباد موٹروے (M-2) لاہور راوی ٹول پلازہ کو مجوزہ جگہ سے دوسری جگہ پر منتقل کر رہے ہیں جبکہ اسلا م آباد۔پشاورموٹروے (M-1) ٹول پلازے کو مزید لائنوں کے اضافے کے ساتھ کشادہ کیا جائیگا اور پنڈی بھٹیاں ۔ فیصل آباد موٹروے(M-3) ٹول پلازہ کو ختم کیا جائے۔ پشاورموٹروے ٹال پلازہ اور سڑک پر لائٹس کی تنصیبات کو یقینی بنایاجائے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے وزارت مواصلات اسلام آباد میں فرنٹیئرز ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے موٹرویز سے متعلق بریفنگ کے موقعہ پر اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک ،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ،میجر جنرل انعام حیدر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو اوسمیت دیگر عسکری و سول اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ مراد سعید نے مزید کہاکہ عوام کو ریلیف دیکر ہم ہر قسم کا دبائو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین