راولپنڈی (جنگ نیوز) ملکہ کوہسار مری میں برف باری سے جہاں قدرتی حسن نکھر کر سامنے آیا ہے وہیں سردی کی شدید لہر بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مری میں سردی سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرنے سے پانی نلکوں میں جم گیا جس سے شہری و سیاحوں کو پریشانی کا بھی سامنا رہا۔ برف باری کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے آنیوالے سیاح اس صورتحال سے قدرے پریشان بھی ہیں تاہم وہ قدرت کے حسین نظاروں کے سحر میں گرفتار ہو کر یہاں سے جانے کو بھی تیار نہیں۔ سنو فیسٹول میں منچلے نوجوان بھنگڑے ڈال کر اور برف کے گولے ایک دوسرے پر پھینک کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔