• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سے اٹک تتک سفاری ٹرپ کا منصوبہ زیرغور ہے‘ عاطف خان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر وزیر برائے کھیل ثقافت و سیاحت کے پی کے عاطف خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبہ میں پرائیویٹ سیکٹر بھی بھی ساتھ ملائیں گے۔ دو سال میں 20جگہوں کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 4سے 5ارب کی ضرورت ہے۔ 5اسکینگ ریزورٹ بنانے اور پشاور سے اٹک تک سفاری ٹرپ کا منصوبہ زیر غور ہے۔ پی ٹی ڈی سی کی پراپرٹی صوبوں کے سپرد کرینگے۔ تھنک ٹینک کے اجلاس میں عاطف خان نے کہا کہ 50سے سو ممالک کیساتھ ویزہ ان آرائیول کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ غیر ملکی سیاحوں کیلئے این او سیز کا مسئلہ حل کرینگے۔ ٹورازم پالیسی جلد صوبائی کابینہ سے منظور کرائینگے۔ ٹورازم سے روزگار اور ملک کو ریونیو ملے گا۔ ٹورسٹ فورس بھی بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین