اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے ہمراہ کلرسیداں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ عوام نے اپنے مسائل اور شکایات سے افسران کو آگاہ کیا۔ سی پی اونے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے ہمارے افسران جانوں کے نذرانے بھی پیش کر رہے ہیں۔میرے سمیت تمام افسران کسی بھی سیاسی دبائو کے بغیر فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔