پنجاب کے شہر ، سرزمین اولیاء ملتان میں سلسلہ سہروردیہ کے روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم رحمۃاللہ علیہ کے 705ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
درگاہ کے سجادہ نشین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے درگاہ کو غسل دے کر باقاعدہ عرس کی تین روز تقریبات کا آغاز کیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد درگاہ کے احاطے میں شاہ رکن عالم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر کے نامور علمائے کرام اور خطیب حضرات شرکت کریں گے۔
عرس میں شرکت کے لیے ملک سے زائرین کی بڑی تعداد ملتان پہنچ گئی ہے، زائرین کی رہائش کا انتظام محکمہ اوقاف نے کیا ہے۔