• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم‘‘

سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم دے دیا۔

سپرمی کورٹ کی لاہور رجسٹری میں سرکاری اراضی پر پٹرول پمپس کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت کو بتایا کہ لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی لیز ختم ہو گئی ہے، اس ضمن میں ایک پیسے کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔

جس پرچیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنےریمارکس دیے کہ سرکاری زمین کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین