• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسی رفتار سے قرضے لئے تو پانچ سال میں دگنے ہوجائینگے ،شاہد خاقان

اسلام آباد( نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم اور رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت اور وزراء کی نااہلی کے باعث معیشت کو پہنچنے والے بھاری نقصان پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے، حکومت نے ملکی معیشت کو ریورس گئیر لگادیا ہے، جتنا قرضہ لیا اس کی مثال نہیں ملتی،اسی رفتار سے قرضے لئے تو پانچ سال میں دگنے ہوجائینگے ،چیئرمین سینیٹ کا انتخاب غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ہوا ،گزشتہ روز مریم اورنگزیب اور مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہدخاقان نے کہا کہ ،ہم نے بجلی کی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اب بدترین طریقے سے ملک میں دوبارہ موجود ہے، ،سستے فیول پلانٹ بند پڑے ہیں، مہنگے فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس سے بجلی پیدا کی جارہی ہے جس کیو جہ سے ایک ارب روپے کا یومیہ نقصان ہو رہا ہے ، اگر نیب نے ایل این جی کا پوچھنا ہے تو مجھ سے پوچھے ساری صورتحال واضح ہوجائے گی اگر ہم ایل این جی نہ لاتے تو ملک میں توانائی کا بحران حل نہ ہوتا اور ہم ہر سال 200 سے 250 ارب توانائی پر اضافی خرچ کرتے ۔لیکن حکومت وزرا نے اپنی نااہلی سے سیکڑوں ارب کا نقصان کردیا ، افراط زر کی شرح 6.8 فیصد تک بڑھ گئی ہے ایکسپورٹ صرف 2 فیصد بڑھی ہے ۔

تازہ ترین