• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم، اراضی کی بندربانٹ نہیں ہونے دینگے، چیف جسٹس

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان نے لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم دے دیا‘ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سرکاری اراضی کی بندر بانٹ کی اجازت نہیں دے سکتے‘عدالت نے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سرکاری اراضی پر پٹرول پمپس کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کی‘ اس موقع پرڈی سی لاہور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاہور میں سرکاری اراضی پر 24 پٹرول پمپس قائم ہیں جن کی لیز ختم ہوئے مدت ہو گئی تاہم پٹرول پمپس مالکان کی جانب سے سرکار کی اراضی واپس کی جارہی اور نہ کرائے کی مد میں کوئی رقم ادا کی جارہی ہے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے‘ڈی سی لاہور کے بیان کی روشنی میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ سرکار کی اراضی کی بندر بانٹ کی اجازت نہیں دے سکتے‘ چیف جسٹس نے ڈی سی لاہور کو حکم دیا کہ لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا عمل شروع کیا جائے اور عملدرآمد رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کی جائے۔

تازہ ترین