• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50لاکھ گھر بنانے کے لیے تعمیراتی شعبے کی تجاویز پر عمل ضروری ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)تعمیراتی ماہرین اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ 50لاکھ گھر بنانے کے لیے تعمیراتی شعبے کی تجاویز پر عمل ضروری ہے۔ سابق چیئرمین آباد و چیئرمین گوہر گروپ آف کمپنیز حنیف گوہرکا کہنا تھا کہ ضرورت ایک کروڑ 20لاکھ گھروں کی ہے۔جب کہ سی ای او عارف حبیب ڈولمین ریٹ مینجمنٹ لمیٹڈ محمد اعجازکا کہنا تھا کہ حکومت کی سمت درست لگ رہی ہے۔صدر امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم و منیجنگ پارٹنر عیسیٰ کرکٹ کلب ملٹی اسپورٹس کمپلیکس نوید عیسیٰ کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی خصوصاً کراچی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز عارف حبیب سینٹر میںمنعقدہ جنگ فورم کے دوران کیا گیا۔ فورم کی میزبانی ایڈیٹر جنگ فورم اکرم خان نے کی۔ مہمانوں میں سابق چیئرمین آباد و چیئرمین گوہر گروپ آف کمپنیز حنیف گوہر، سی ای او عارف حبیب ڈولمین ریٹ مینجمنٹ لمیٹڈ محمد اعجاز، پاکستانی امریکی سرمایہ کار ،صدر امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم و منیجنگ پارٹنر عیسیٰ کرکٹ کلب ملٹی اسپورٹس کمپلیکس نوید عیسیٰ شامل تھے۔ حنیف گوہر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ گھر ہماری ضرورت کا صرف 40 فیصد ہے۔ ضرورت ایک کروڑ 20لاکھ گھروں کی ہے اور اس میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔ سی ای او عارف حبیب ڈولمین ریٹ مینجمنٹ لمیٹڈ محمد اعجاز نے کہا کہ کسی بھی نظام کا ایک پالیسی فریم ورک ہوتا ہےپھراس کے لیے مالی وسائل دستیاب ہونے چاہیئںپھر درکار مہارت اور قابلیت والے افراد ہوں۔ یہ تینوں چیزیں لازمی ہیں۔ دنیا بھر میں پہلے فیکٹری لگتی ہے، انڈسٹری چلتی ہے پھر ہاؤسنگ اسکیم بنتی ہے۔ موجودہ حکومت کا اقدام بہت اچھا ہے ۔ صدر امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم نوید عیسیٰ نے حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم کی تعریف کی اور بتایا کہ امریکا خصوصا ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اپنے ملک اور خصوصا کراچی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے لیکن انہیں اس بات کا یقین دلانا ہو گا کہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ ہے۔ اگرچہ وہاں بیٹھے لوگوں کو اس اسکیم کے بارے میں بہت زیادہ پتہ نہیں ہے لیکن وہ انہیں اس میں سرمایہ کاری پر بھی آمادہ کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین