• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال سے عوام کی لاتعلقی

لندن( پی اے ) ایک سینئر پولیس افسر نے متنبہ کیاہے کہ عوام نے سڑکوں پر منشیات کی خریدوفروخت اور اس کے استعمال سے لاتعلقی اور چشم پوشی کارویہ اختیار کررکھاہے اور اب کمیونٹیز پر زور دیاجارہاہے کہ وہ منشیات کی خریدوفروخت یا استعمال نظر آنے پر اس کی رپورٹ کراکر اس لعنت سے نمٹنے میں مدد دیں۔ سائوتھ ویلز پولیس کیلئے سوان سی اور نیتھ پورٹ ٹالبوٹ کے علاقے کو کور کرنے والے تفتیشی انسپکٹر سٹوارٹ جانسن نے کہا کہ منشیات کے گروہوں سے نمٹنے کا ایک طریقہ ہے، ہیروئن سے ہلاکتوں میں سرفہرست 10علاقوں میں انگلینڈ اورویلز شامل ہیں، منشیات فروش2014اور2016کے دوران ہونے والی ہر ایک لاکھ ہلاکتوں میں 4.5فیصد ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔انسپکٹر جانسن کا کہناہے کہ کائونٹی لائنز ایک کاروبار ہے اور بدقسمتی سے سوان سی ،نیتھ اور پورٹ ٹالبوٹ میں بڑی تعداد میں منشیات استعمال کرنے والے موجود ہیں اگر اس علاقے میں منشیات کی طلب ہے تو کسی اور کاروبار کی وہ لوگ یہاں آکر اپنا کچھ مال فروخت کرنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین