• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائو انوار کے ساتھ ہونے والے سلوک سے مایوسی ہورہی ہے،والد نقیب محسود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیئے جانے والے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے کہا ہے کہ جس طرح کا سلوک بطور ملزم (ریٹائرڈ ایس ایس پی) رائو انوار کے ساتھ کیا جارہا ہے اس سے مایوسی ہورہی ہے لیکن ہم امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے ، آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آخری سانس تک بیٹے کے لیے انصاف کی جدوجہد کرتا رہوں گا ، نقیب صرف میرا نہیں پوری قوم کا بیٹا ہے ، یہ بات انھوں نے نقیب اللہ محسود کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تازہ ترین