• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان :ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی کیخلاف احتجاج

Latest News
رحیم یار خان......رحیم یار خان میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی سے تنگ آکر گنے کے کاشت کارواں نے احتجاج کیا ہے،جبکہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے ہائی کورٹ کے حکم پر کاروائی کر رہے ہیں۔

کاشتکاروں نے جیٹھہ بھٹہ شوگر مل کے قریب شاہی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سیزن کے اختتامی مرحلے کے دوران رشوت کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہوگئے ہیں۔

گنے کے کاشتکاروں نے ہاتھوں میں پمفلٹ اٹھا رکھے تھے جس پر ٹریفک پولیس کے خلاف نعرے درج تھے، ٹریفک پولیس انچارج شکیل احمد کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم پر اوور لونڈنگ پر جرمانے کر رہے ہیں اب تک اوورلوڈنگ پر چار مقدمات اور اسی سے زائد جرمانے عائد کرچکے ہیں رشوت کے جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین