• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سے پی ایف یو جے اور پی یو جے کے وفد کی ملاقات

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سے پی ایف یو جے اور پی یو جے کے وفدنےاتوار کوغیر رسمی ملاقات کی۔ صحافیوں کے وفد میں رانا محمد عظیم، شہزاد حسین بٹ، اشرف مجید، شاہد چوہدری اور محمد کلیم شامل تھے،وفد نے مختلف صحافتی اداروں میں کارکنوں کی چھانٹیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو آگاہ کیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صحافتی اداروں میں کارکنوں کو بروقت تنخواہ اور ان کی نوکریوں کے تحفظ کے لئے ریٹارمنٹ کے بعد بھی کرادرا ادا کروں گا۔
تازہ ترین