• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے لاڑکانہ میں ابلتے گٹر کا نوٹس لے لیا

کراچی(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں گٹر ابلنے کا نوٹس لےلیا،انہوں نے متعلقہ حکام کو لاڑکانہ کے محلہ کوثرمل کی گلیوں میں گٹرابلنے کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ محلہ کوثر مل کی گلیوں میں مسجد کے سامنے اور گھروں کے آگے جمع گٹر کے گندے پانی میں کھڑے ہوکر ایک نوجوان نے گندے پانی کے جمع ہونے پر انتہائی پراثرشاعری پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔ 
تازہ ترین