• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظریاتی اساس بچانے کیلئے بڑی تحریک چلائیں گے،فضل الرحمان

Latest News
اسلام آباد......مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو سیکولر بنانے کی کوشش کر رہی ہے، میاں نواز شریف روشن خیال تو ہیں نہیں اور قدامت پسند رہے نہیں، ملک کی نظریاتی اساس بچانے اور ناموس رسالتﷺ قانون کے تحفظ کے لیے 1977 سے بڑی تحریک چلائی جائے گی۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر مذہبی جماعتوں کی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں سراج الحق، ابوالخیرمحمد زبیر، علامہ عارف واحدی، انس نورانی، ساجد میرسمیت دیگر راہنما ؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پنجاب میں حقوق نسواں ایکٹ قرآن و سنت کے منافی ہے ، ناموس رسالت قانون کو ختم کرنے کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے ۔

اجلاس کے شرکاءکا کہنا ہے کہ یہ سب نہیں ہونے دیں گے، مذہبی جماعتوں کی قیادت کا منصورہ میں 15 مارچ کو بڑا اجلاس ہوگا جس میں ملک گیر تحریک چلانے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تازہ ترین