سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس ریفارمز کا معاملہ آنے والے چیف جسٹس کے سپرد کر دیا۔
پولیس ریفارمز سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ پولیس ریفارمز کے معاملے پر لارجر بینچ بنایا جائے۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے ایک کمیشن بنایا تھا جس کی رپورٹ آ گئی ہے، کمیشن کی اس رپورٹ پر آج بحث بھی ہونا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ ہونا ہے کہ یہ وفاقی معاملہ ہے یا صوبائی، صوبے نہیں مان رہے، کہتے ہیں کہ یہ صوبائی معاملہ ہے، اس معاملے کا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ پولیس وفاقی معاملہ ہے یا صوبائی۔
جس کے بعد سپریم کورٹ نے پولیس ریفارمزکا معاملہ آنے والے چیف جسٹس کے سپرد کر دیا۔