• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے معطل کرکٹرز ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول نے خواتین کے خلاف نازیبا ریمارکس پر ’’غیر مشروط‘‘معافی جمع کردادی ہے، کمیٹی آف ایکشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ دونوں کرکٹر کی اصلاح کرے، اُن کا کیریئر ختم نہ کرے۔


دوسری جانب دونوں کرکٹرز کی معافی کے باوجود کرکٹ بورڈ کے یونٹس نے خصوصی جنرل اجلاس کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انکوائری کے لئے محتسب کا تقرر کیا جاسکے۔

بھارتی اخبار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہاردک پانڈیا اور راہول نے تازہ شوکاز نوٹس پر اپنے جوابات جمع کرادیے ہیں اور غیر مشروط معافی مانگی ہے۔

کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ونود رائے نے سی ای او کو ہدایت کی ہے کہ بی سی سی آئی کے نئے آئین کے تحت معاملے کی انکوائری کی جائے۔

ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول نے بھارتی چینل کے پروگرام ’کافی وِد کرن‘ میں میزبان کرن جوہر کے ایک سوال پر خواتین کے بارے غیر پسندیدہ ریمارکس دیئے تھے، جس پر سوشل میڈیا میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو معطل کرتے ہوئے اُن کے نام آسٹریلیا میں موجود بھارتی ٹیم سے بھی نکال دیئے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین