لندن......سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ جب بھی الطاف حسین سے ملا ساتھ میں گورنر سندھ بھی ہوتے تھے،تاہم بد قسمتی ہے کہ جب کسی خبر کو بڑھانا چڑھاناہومیرا نام لیاجاتاہے۔
مصطفیٰ کمال کی جانب سےکراچی میں پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کے جواب میں رحمان ملک نے لندن میں پریس کانفرنس کی اور جواب دیئے۔انہوں نے کہا کہ میرا نام سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ،رحمان ملک نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ الطاف بھائی نے طلاق کے معاملے پر بھی مجھ سے مشورہ لیاتھا یہ مشورہ اس لئے لیا گیا کہ کچھ قانون سے میں بھی واقفیت رکھتا ہوں۔