اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کرپشن اور سفارش کلچر کے مخالف ہیں، جو کچھ کیا اختیارات سے تجاوز نہیں تھا، نظام انصاف کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، ہمیں پولیس کو غیر سیاسی، عوام دوست بنانا ہے، وقت کے مطابق پولیس میں اصلاحات نہیں لائی گئیں، اے ڈی خواجہ کیس سے پہلے پولیس ریفامز پر دھیان نہیں دیا گیا۔اسلام آباد میں پولیس اصلاحات سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر انتظامیہ کو ہدایات دیں، ہم نے جو کچھ کیا وہ اپنے اختارات سے تجاوز نہیں تھا ،نظام انصاف کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔