• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ بہترین، شہباز، اصل خوشی والد کی گھر واپسی پر ملے گی،مریم نواز

اسلام آباد، لاہور(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نیب ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف نیب اپیل مسترد کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بہترین فیصلہ قرار دیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ہے تاہم اصل خوشی اس دن ہوگی جب میرے والد گھر واپس آئینگے۔ جبکہ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نوازشریف کیخلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکا، فیصلے پر شکر ادا کرتے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کی سزا کے خلاف نیب اپیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے قانون کی حاکمیت آگے چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، ہم سپریم کورٹ میں سرخرو ہوگئے،ہم عدالتِ عظمیٰ کے شکر گزار ہیں،العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آبادہائیکورٹ سے بھی نوازشریف کیلئے انصاف کی امید ہے۔

تازہ ترین