• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلسی ہل ریلوے سٹیشن پر خنجر بردار شخص پولیس کی ٹیسر کانشانہ بن گیا

لندن( پی اے ) تلسی ہل ریلوے سٹیشن پر گزشتہ روز انتہائی بھیڑ کے دوران ایک خنجر بردار شخص کو دیکھ کر سٹیشن پر موجود مسافر خوفزدہ ہوگئے ،پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر خنجر بردار شخص کو ٹیسر کانشانہ بنایا، پولیس نے کارروائی سے قبل اس منظر کی فلم بندی کی جس میں ملزم ایک بڑا خنجر لہراتا نظر آرہا تھا،عینی شاہدین کاکہناہے کہ ملزم نے خنجر لہراتے ہوئے لوگوں کا پیچھا کیا جس سے ریلوے اسٹیشن پر افراتفری پھیل گئی پولیس کا کہناہے کہ ایک 59سالہ شخص کو ہلاکت خیز ہتھیار رکھنے اور اقدام قتل کے شبہے میں حراست میں لے لیاگیاہے ایک عینی شاہد کاکہناہے کہ ٹلے ہل سٹیشن پر خنجر بردار شخص کو پولیس ٹیسر کانشانہ بنایا، بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر بروقت کارروائی پر پولیس کی تعریف کی ،ایک شخص میٹ وین پرائسی نے کہا کہ ٹلسے سٹیشن پر قطعی پیشہ ورانہ انداز میں انتہائی تلاطم خیز صورت حال کو محفوظ طریقے سے کنٹرول کرنے پر تمام افسران کو مبارکباد، سوشل میڈیا استعمال کرنے والی کیرولن کا کہناہے کہ پولیس نے ہمیشہ کی طرح بہت اچھاکام کیا، آپ نے ہمیشہ عظیم کردار ادا کیا ہے لوگوں کو ہلاکت اور زخمی ہونے سے بچانے پر آپ کاشکریہ میرے شوہر بھی اس وقت سٹیشن پر تھی۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے کہا ہے کہ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور اس واقعے کادہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ گرفتاری میئر لندن صادق خان کی جانب سے لیم بیتھ کونسل کے رہنما لب پیک کو تشدد میں کمی سے متعلق یونٹ کا ڈائریکٹر بنانے کے اعلان والے دن ہی کی گئی ہے۔
تازہ ترین