• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عظمیٰ، آبپارہ کی مرکزی شاہراہ کھولنےکے حوالہ سے وزارت دفاع کی استدعا منظور،فروری تک سڑک کھولنے کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے آبپارہ کی مرکزی شاہراہ کھولنے کے حوالہ سے وزارت دفاع کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسے فروری تک کی مہلت دیتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا ہے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، نایاب گردیزی نے رپورٹ پیش کی کہ خیابان سہروردی کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھولا جا رہا ہے۔سڑک کی ایک سائیڈ سی ڈی اے کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ دوسری ابھی تک نہیں کھولی گئی ۔ دوران سماعت وزارت دفاع کے ڈائریکٹر لیگل ،بریگیڈیئر فلک ناز نے عدالت کو بتایا کہ سڑک کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے کچھ مزید مہلت درکار ہے۔ فروری تک سڑک سی ڈی اے کو حوالے کر دیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے وزارت دفاع کی فروری تک سڑک دونوں جانب سے ہی کھول دینے کی یقین دہانی پرمعاملہ نمٹا دیا۔
تازہ ترین