• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ،جمیل احمد کرد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر جمیل احمدکرد نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن فلاح و بہود کے کام خدمت خلق اور خیر سگالی کے جذبے کے ساتھ کر رہی ہے ، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کا مقصد دکھی انسانیت اور مستحق لوگوں کی خدمت کرنا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی دفتر میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ ملک باالخصوص بلوچستان میں صحت ، تعلیم اورروزگار کے مواقع نہ ہونے سے متوسط طبقہ محرومی اور مایوسی کا شکار ہے ، پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی غریب اور سفید پوش افراد پر مشتمل ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے انہی کی زندگی اجیرن بنادی ہے ، حکومت کے کام جماعت اسلامی بنا اقتدار کے کر رہی ہے، الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ بھر میںمستحقین کی فلاح وبہود کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
تازہ ترین