• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے تفتیشی افسران نیب انکوائریز سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

چیف جسٹس سندھ احمد علی شیخ نے نیب کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ بتائیں کتنی انکوائریز چل رہی ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ متعدد انکوائریز چل رہی ہیں۔

چیف جسٹس سندھ نے ان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باتیں مت بنائیں، اسٹیٹمنٹ دیں کہ کتنی انکوائریز چل رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو دو سال سے انکوائریز چل رہی ہیں،اس حوالے سے ابھی ڈی جی نیب سندھ کو طلب کرتے ہیں، لوگوں کی پگڑیاں تو جلدی اچھالتے ہو2 سال سے انکوائریز مکمل نہیں کرتے؟

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ کیس پڑھ کرنہیں آتے، کیس کی ڈائری بھی نہیں، اب ایسے نہیں چلے گا تمام انکوائریزکی تفصیل دیں۔

عدالت عالیہ نے کراچی، حیدر آباد، سکھر میں جاری نیب انکوائریز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

تازہ ترین