اسلام آباد (کامرس رپور ٹر)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے متعلق بہت سے تضادات ہیں ، ای سی ایل کے معاملے کو جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر غو ر لایا جائے گا۔ای سی ایل کے حوالے سے بھی بہتری لانے کی ضرورت ہےجن کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا ہوتا ہے و ہ پہلے ہی ائر پورٹ سے بھاگ جاتے ہیں اس حوالے سے کام ہورہا ہے یہ سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے اس کو دور کریں گے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ رائو انوار کو سزا ملنی چاہئےاس کو ملنے والی مراعات غلط ہیں حکومت کو اس پر کارروائی کرنی چاہئے۔ لوگوں کو اٹھانے کا کوئی جواز نہیں لوگوں کو بغیر ٹرائل قتل قابل قبول نہیں ،یہ معاملہ کافی عرصے سے چل رہا ہے اس کو ختم کریں گے ۔