• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت کے الزام میں بری مسیحی خاتون قیدیوں جیسی زندگی گزار رہی ہے

لندن( پی اے ) پاکستان میں توہین رسالت کے الزام میں بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے دوستوں کاکہناہے کہ بری ہونے کے باوجود آسیہ بی بی اب بھی قیدیوں جیسی زندگی بسر کررہی ہے۔اس کے دوستوں کا کہناہے کہ آسیہ بی بی کو ہر وقت یہ خدشہ رہتاہے کہ کہیں کوئی مشتعل ہجوم اسے قتل نہ کردے،اس کے دوست کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اس کے تحفظ پر تعینات ہیں لیکن وہ اسے گھر کی کھڑکی کھولنے یا کہیں تنہا آنے جانے کی اجازت نہیں دیتےوہ اپنے بچوں کو یاد کرتی رہتی ہے جنھیں ان کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے کینیڈا لے جایاگیاہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی مذہبی جماعتوں کی جانب سے اس کی بریت کے خلاف اپیل اور اسے سزائے موت دینے کے مطالبے پر مبنی درخواست پر غور کررہی ہے۔اس کامقدمہ پاکستان کے انتہائی متنازعہ توہین رسالت سے متعلق ہے ،توہین اسلام کی سزا پاکستان کے قانون کے تحت موت ہے۔

تازہ ترین