مقبوضہ بیت المقدس ( نیوز ایجنسی ) اسرائیلی پولیس نے بڑے وکیل کو جنسی روابط کے عوض عدالتی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا ، وکیل کا نام نہیں ظاہر کیا گیا اور نہ ہی کیس کے بارے میں کوئی معلومات دی گئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا تعلق خواتین کی عدالت کی جج کی تعیناتی سے ہے۔ اس کے علاوہ ایک عدالت میں مرد جج کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں تقرری کے معاملے کی بھی چھان بین کی جارہی ہے ،پولیس نے سرچ آپریشن کر کے بہت سی دستاویزات بھی اپنے قبضے میں لے لی ہیں ،اسرائیلی وزیر قانون اور چیف جسٹس ایستر حیوت کا کیس میں گواہی دینے کے لیے سمن جاری ہوگیا ، چیف جسٹس اور وزیر قانون نے عدالتوں میں تقرری کے سسٹم میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات کی تردید کی ہے دونوں صاحبان نے اسرائیلی عدالتوں میں تقرری کے سسٹم میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات کی تردید کی ہے۔