• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کوتیل چھڑک کر آگ لگانے کاالزام ،بیوی اور اسکے 2بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج،ایک گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ قطب پور نے50سالہ شخص کو تیل چھڑک کر آگ لگانے کے الزام میں اسکی بیوی اور 2 سالوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے یوسف کو گرفتار کر لیا ،گزشتہ روز محلہ اسلام پورہ میں 2افراد نے یوسف نامی شخص پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی زخمی کے بھائی محمد ریاض نےپولیس کو درخواست دی کہ اس کے بھائی کا اپنی بیوی تسلیم بی بی سے جھگڑا چل رہا ہے جو متعدد بارفون پر دھمکیاں دیتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کر رہی ہے اس نے اپنے بھائیوں ساجد اور شریف کو کہہ کر میرے بھائی کو آگ لگوائی ہے۔
تازہ ترین