مشہور سیلیبرٹیزکی فٹنس روٹین ہویا ورک آؤٹ، اس بارے میں سب سے زیادہ دلچسپی لینے والی خواتین ہی ہوتی ہیں۔ انسٹاگرام ہو یا ٹوئٹر، خواتین کی اکثریت انھیں فالوہی اس لیے کرتی ہےکہ ان کی پسندیدہ سیلیبرٹیز کے ڈائٹنگ سیکریٹس اور فیشن آئیڈیاز کو اپنایا جاسکے۔ جب بات ہو ڈائٹنگ کی تو غذائیت سے بھرپور ناشتہ اور فٹنس اس کے لیے بے حد ضروری ہے۔ ناشتہ پورے دن کی سب سے اہم غذا ہے، جسے چھوڑنا وزن بڑھنے کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکا میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج میں کہا گیا ہےکہ ناشتہ جسم اور دماغ کو رات بھر کی فاقہ کشی کے بعد ایندھن فراہم کرتا ہے۔ اس لیے یہ جان لیںکہ آپ ڈائٹنگ پر ہوں یا نہ ہوں ناشتہ بے حد ضروری ہے۔ مشہور سیلیبرٹیز کی بات کریں تووہ صبح کا آغاز ہی صحت مند غذاؤں کے ساتھ کرتی ہیں، یہ غذائیں کون سی ہیں یا پھر آپ کی فیورٹ سیلیبرٹیز کی بریک فاسٹ روٹین کیا ہے، آئیے اس بارے میں جانتے ہیں۔
جولین ہف
ایک شخصیت اور تین کردار، جی ہاں! بات ہورہی امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور ڈانسرجولین ہف کی۔ انھیں بطور ڈانسر دیگر اداکاراؤں سےکہیں زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، اسی لیے جولین ہف کا شمار ان مشہور چہروں میں کیا جاتا ہے جوناشتہ کو لے کر کافی حساس ہیں۔ غذائیت سے بھر اناشتہ اور بہترین ورک آؤٹ ان کی صبح کا معمول ہے۔ جولین ہف اپنی بریک فاسٹ روٹین کے بارے میں بتاتی ہیں کہ ان کا ناشتہ دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک پری ورک آؤٹ (ورزش سے پہلے) اور دوسرا ورزش کے بعد۔
پری ورک آؤٹ:ورزش سے پہلے جولین ہری سبزیوں اور ہرے پھلوں سے تیار جوس پینا پسند کرتی ہیں۔ یہ جوس ایک کھیرے، پالک، کرم کلا، ناشپاتی، اجوائن کے پتے، ہرا سیب،لیموںاور ادرک سے تیارکیا جاتا ہے۔
ورزش کے بعد ناشتہ:جولین کے ناشتے میں چند قاشیں ایواکاڈو، ٹماٹر کے ساتھ دو آدھے اُبلے انڈے(جنھیں ایک بھاپ کے بعد اتار لیا جاتا ہے) اور انگلش بریک فاسٹ ٹی (جو بغیربالائی والے دودھ کےساتھ تیار کی جاتی ہے) شامل ہیں۔
شلپا شیٹھی
انسٹاگرام پر 6ملین مداح اور لاجواب خوبصورتی رکھنے والی شلپا شیٹھی نہ صرف اداکاری بلکہ فٹنس روٹین کے حوالے سے بھی خاصی مقبول ہیں۔ فٹنس ایکسرسائز ہوں یا بیوٹی سیکریٹس، شلپا کے مداح ان کی ایک ایک پوسٹ کا لمحہ لمحہ انتظار کرتے ہیں۔ اور جب بات ہو شلپا کی بریک فاسٹ روٹین کی تو ان کی صبح کا آغازگرم پانی اور ایک پلیٹ کٹے ہوئے پپیتے (لیموں کے ساتھ ) سے ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ شلپا ہفتے کے سات دن ناشتے میں مختلف ہرے اور لال جوس استعمال کرتی ہیں۔ ان مختلف پھلوں اور سبزیوں سے نکالے گئےجوسز میں ریڈ جوس (انار،سیب ،گاجر،چقندر،ٹماٹر) اور گرین جوس (کھیرے اور پالک) شامل ہیں۔ ساتھ ہی دلیہ، دو اُبلے یا آدھے اُبلے ہوئے انڈے یا پھر آملیٹ کھانا بھی ان کے پسندیدہ ناشتے میں شامل ہے۔
شلپا فٹنس کے حوالے سے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہتی ہیں، ’’آپ اپنی سوچوں کو محدود نہیں کریں بلکہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے اچھی غذا کھانے کو اپنی عادت بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی ورک آؤٹ کو روز مرہ کا معمول بنائیں ،کیونکہ صحت مند غذا ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے‘‘۔
ایماواٹسن
فلم ہیری پورٹر کے ذریعے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی، نوجوانوں میں مقبول ہالی ووڈ اداکارہ’’ ایماواٹسن‘‘ خوبصورتی کا پیکر اورحسن ونزاکت سےبھرپورہیں۔ دنیا کی خوبصورت خواتین میں شامل ایماواٹسن مصروفیات کے باوجود ناشتہ چھوڑنا مناسب نہیں سمجھتی۔ ناشتے سے متعلق ایما کا کہنا ہے کہ اپنا ناشتہ وہ خود بناتی ہیں، انڈے سے منفرد انداز میں تیار کی گئی روٹی ایماواٹسن کی پسندیدہ ہے۔ ایما کا کہنا ہے کہ وہ انڈے پھینٹ کر سالسہ اورGUACOMOLE (ایواکاڈو، لیموں کا رس اور سمندری نمک سے تیار کردہ روٹی) خود تیار کرتی ہیں، یہی ان کا ناشتہ ہے، جو اگرچہ سادہ ہے لیکن بے حد لذیذ ہوتا ہے۔
کرینہ کپور
’’بیگم آف پٹوڈی ،،اپنی فٹنس اور خوبصورتی کی زیادہ تر وجہ اپنی ڈائٹ کو قرار دیتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی فٹنس کی وجہ 70صد ڈائٹ اور30 فی صد ورزش اور یوگاہے۔ناشتہ کی بات کی جائے کرینہ کا ناشتہ شاہی کھانوں کے بجائے سادہ لیکن غذائیت سے بھرپو ر ہوتا ہے وہ اپنے دن کا آغاز کیلے اور ایک کپ کافی کے ساتھ کرتی ہیں کیلے اور کافی کے علاوہ کرینہ کے ناشتے میں muesli (سوکھے پھلوں اور خشک میوے کو دودھ میں ملا کر بنائی ہوئی ناشتے کی غذا)گری دار میوے،دو پراٹھے ،دہی شامل ہیں ۔کرینہ پنی شوٹنگ روٹین سے متعلق مزید کہتی ہیں جب وہ ممبئی میں ہوں تو ناشتے میں چائے اور کافی پینے کے بجائے دودھ، پراٹھا یا اناج کھاتی ہیں۔
سلم واسمارٹ رہنے کے لیےمختلف ڈائٹ چارٹ کو فولو کرنے کے ساتھ ساتھ ایکسرسائز بے حد ضروری ہے کیونکہ آپکی فیورٹ سلیبرٹیز نہ صر ف مکمل اور متوازن ڈائٹ روٹین بلکہ ایکسرسائز اور یوگا مشقوں کی بھی عادی ہوتی ہیں ۔