• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم سال کے آخری دن اورخاص طورپر امتحان سے پہلے کے چند ہفتے طلبا کیلئے ذہنی دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ چاہے آپ اسکول میں ہوں، کالج میں یا یونیورسٹی میں، ہر وقت ذہنی دباؤ آپ کے اُوپر طاری رہتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا آپ کا کام ہے کہ آپ فائنل امتحان دینے کیلئے کتنے تیار اور اعتماد سے کتنے مالامال ہیں۔ اگر نہیں تو ہم کچھ مشوروںسے آپ کو نواز سکتے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ بہتر کارکردگی کامظاہر ہ کرسکتے ہیں۔

اسٹڈی گائیڈ خود تیار کریں 

بہت سے ٹیچر ز اپنے شاگردوں کو اسٹڈی گائیڈ یعنی پڑھائی کرنے کی رہنما ہدایات فراہم کرتے ہیں، تاہم آپ کی خودکی تخلیق کردہ اسٹڈی گائیڈ آپ کے اپنے مٹیریل کو سمجھنے میںبہتر مدد دے سکتی ہے۔ ایسے تمام اہم موضوعات جو آپ کو یاد کرنے کی ضرورت ہے، اس کی آئوٹ لائن بنالیں، ایسا کرنے سے آپ کو کافی مدد مل سکتی ہے۔

پڑھائی کاجلد آغاز

اگر آپ شیڈول آنے سے پہلے ہی امتحانات کی تیار ی کرر ہے ہیں تو آپ کو پرچے سے پہلے کی پریشانی لاحق نہیں ہونی چاہیے۔ پہلے سے تیاری رکھنے کا مطلب یہی ہے کہ آپ کی کارکردگی امتحانات میں بہت بہتر ہوگی۔

سوالات پوچھیں

پروفیسرز اور دیگر اساتذہ اپنے شاگردوں کی مدد کیلئے ہروقت تیار رہتے ہیں۔ آپ ان کے پاس جاکر اسٹڈی مٹیریل اور امتحانات سے متعلق سوالات پوچھتے رہیں، اس طرح آپ کو اس وقت بہت مدد ملے گی، جب امتحان نزدیک ہوں گے۔

پڑھائی کے دوران وقفہ

آپ پوری کتاب یا مٹیریل ایک ہی وقت میں ذہن نشین نہیں کرسکتے، جس طرح ہر چیز میں اعتدال لازمی ہے، اسی طرح پڑھائی کے دوران وقفہ بھی ضروری ہے۔ یہ وقفہ مثبت سرگرمیوں میں گزارا جانا چاہیے، ایسا نہ ہوکہ اس سے آپ کا دماغ فریش ہونے کے بجائے اور تھک جائے۔

اسٹڈی شیڈول پر عمل کریں 

اپنے اسٹڈی مٹیریل کو ٹکڑوں میں بانٹ لیں، یعنی اہداف مقرر کرلیں۔ چھوٹے چھوٹے ہدف پورے کرنے سے آپ عظیم مقصد پانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو اپنے اسٹڈی ٹریک کا بھی پتہ چلتا رہے گاکہ کونسے موضوعات مکمل ہوچکے ہیں اور کونسے نہیں۔

ریویو سیشن اٹینڈ کریں

ریویوسیشن میں امتحان کے فارمیٹ کی اہم معلومات کا جائزہ لیا جاتاہےکہ امتحان میں ممکنہ طور پر کیا آسکتاہے۔ اس کے علاوہ آپ کی پڑھائی کےحوالے سے اہم کونسیپٹس پر بھی بات کی جاتی ہے، جن کو ذہن نشین کرنا لازمی ہے۔

گروپ اسٹڈی سیشن

اگر لطیفوں اور ہنسی مذاق والے معمولات سے پرہیز کیا جائے تو گروپ اسٹڈی کرنے سے بھی کافی فائدہ ہو سکتاہے۔ اس بات کا اندازہ لگائیں کہ گروپ اسٹڈی میں شامل ہونے کا فائدہ ہو گا یا پھر نقصان۔ ایک مضمون میں لائق طالب علم دوسرے کمزور طالب علم کی مدد کرسکتاہے ۔

اسٹڈی ٹائم کو ترجیح دیں

کچھ امتحان دوسروں سے مختلف ہوتے ہیں تو کچھ کی پڑھائی آسان ہوتی ہے یا پھر کچھ کو زیادہ وقت کی ضرورت ہوتی ہے،جس سے آپ کے گریڈز اچھے آنے کے امکانات ہوتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے تما م پرچوں کی نوعیت کےمطابق ان کوپڑھنے کا وقت مقرر کریں۔ اگر ایک بار آپ نے صحیح تخمینہ لگالیا تو پھر آپ اس پر عمل کرتے چلے جائیں، کامیابی یقینی ہے۔

گائیڈ ز کا سہار ا نہ لیں 

امتحان کے دنوں میں گائیڈزکی بھرمار ہو جاتی ہے، جوکہ زیادہ تر کارآمد نہیں ہوتیں۔ ان میں اہم کونسیپٹس کے بارے میں مشورے درج ہوتے ہیں یا پھر بہت سہل یا مختصر جوابات ہوتے ہیں۔

امتحانی فارمیٹس کو ذہن میں رکھیں

آپ کو یہ بھی مدنظر رکھنا ہوگاکہ آپ کے پیپر کا فارمیٹ کیا ہے۔ کیا یہ ملٹی پل چوائس سوالات ہیں یا پھر مضامین لکھنے ہیں۔ اس کے بارے میں آپ کو علم ہےتو آپ مزید توجہ سے امتحانات کی تیار ی کرسکتے ہیں۔

آرام کو نظر اندا ز نہ کریں 

رات کی بھرپور نیند کے فوائد پر پہلے بھی کئی مقالے لکھے جاچکے ہیں اور ہر ذی روح اس کی اہمیت کو جانتا ہے۔ اگر آپ بھرپور آرام کرکے اُٹھیں گے تو تازہ دم ذہن کے ساتھ امتحان میں بہترین توجہ سے شرکت کرسکیں گے۔

نوٹس کو منظم کریں 

اپنے نوٹس کی اہمیت کو سمجھیں، انہیں منظم کریں اور اہم موضوعات کی آئوٹ لائن بنائیں۔ موضوعات کی تعریفوں اور فارمولوں کو سمجھنے کیلئے انہیں آسان طریقے سے لکھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔

دوستوں کو پڑھائیں

کہا جاتا ہے کہ پڑھنے سے زیادہ انسان پڑھانے سے سیکھتاہے۔ جب آپ کسی کو سمجھاتے ہیں اور وضاحت دیتے ہیںتووہ چیز آپ کے دماغ میں پکی ہو رہی ہوتی ہے اورآپ کو ساری زندگی کیلئے ازبر ہو جاتی ہے۔

تازہ ترین