انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والا اوول ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔
انگلینڈ نے 374 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹ پر 339 رنز بنا لیے۔
اوول ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو 35 رنز، جبکہ بھارت کو 4 وکٹیں درکار ہیں۔
انگلینڈ کے جیمی اسمتھ 2 اور جیمی اوورٹن 0 پر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ جوروٹ 105 اور ہیرو بروک 111 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔