• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین جونیئر اسکواش، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، آخری گروپ میچ میں میزبان تھائی لینڈ کو تین صفر سے مات دی۔

تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں جاری ایونٹ کے گروپ میچز میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی۔

گروپ کے آخری میچ میں میزبان ملک کے خلاف بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے تین صفر سے فتح حاصل کی۔

حمزہ خان، فرحان ہاشمی اور عباس زیب نے حریفوں کو زیر کرکے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچایا جہاں پاکستان کا مقابلہ ہفتے کو ہانگ کانگ سے ہوگا۔

تازہ ترین