• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سیاسی انتقام سے معیشت کا دیوالیہ نکل گیا ، مسلم لیگ جاپان

مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کی سیاست سے پاکستان کی معیشت کا دیوالیہ نکل گیا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئ ہے۔

یہ بات انھوں نے مسلم لیگ ن جاپان کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ملک نورا عوان نے کہا کہ میاں نواز شریف کو جیل میں بہتر طبی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے جبکہ میاں شہباز شریف ایک بار پھر کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہو رہے ہیں اور حکومت اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے انتقامی سیاست کا خاتمہ کیا جائے تاکہ پاکستان میں غیر یقینی کی فضا کا خاتمہ ہو اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے فضا بھی سازگار ہوسکے اس موقع پر ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں میں بھی پاکستان میں پائی جانے والی بے چینی اور گرتی ہوئی معیشت کے سبب بے چینی پائی جاتی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ انتقامی کاروائیوں کو چھوڑ کر پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرے ۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے جنھوں نے عمران خان کو ووٹ دیئے لیکن ہو یہ رہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر موبائل فون ساتھ لانے پر ڈیوٹی عائد کردی گئی ، ان کی جانب سے گاڑیاں پاکستان بھجوانے پر پابندی لگانے جیسے اقدامات کیے جارہے ہیں اور اب جاپان کے لیے پی آئی اے بھی بند کی جارہی ہے لہذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور پاکستان اور پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کرے ۔

تازہ ترین