• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا، فیصل واوڈا

کراچی(اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈ نے کہا ہے کہ اللہ کے سوا کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا۔ سندھ حکومت نے کام نہیں کئے تو پھر آپ لوگ مجھے جانتے ہی ہیں،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمارا سندھ حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نا ہی سندھ حکومت کو گرانے کے لیے کوئی سازش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ ہماری بات سنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے جو کرنے کے کام ہیں اس کے صرف ابھی وعدے ہی ہیں، اگر سندھ حکومت نے کام نہیں کئے تو پھر آپ لوگ مجھے جانتے ہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بچگانہ بات کرے گا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔
تازہ ترین