لاہور ..........قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے لاہورمیں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی،گورنر کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔
اس موقع پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اپوزیشن فعال ہوگی تو حکومت مضبوط ہوگی، عوامی مفاد میں حکومت کو اچھے اور منفی پہلوؤں سے آگاہ رکھنا اپوزیشن کا فرض ہے۔
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ حکومت صوبوں میں ترقی اور خوشحالی کے یکساں مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔