• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال فائرنگ: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ساہیوال واقعے پر اپنے ویڈیو پیغام میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کار پر فائرنگ میں انسانیت سوز واقعے پر عمران خان اور عثمان بزدار نے فوری طور پر نوٹس لے لیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے شفاف تحقیقات کے ساتھ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر آئی جی پنجاب کو فون کرکے معاملے کی ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ہے جس کے کئی پہلوں ہے ،جن میں سے ایک یہ کہ اس گاڑی میں دہشتگرد سوار تھے اور انہوں نے خواتین کو ڈھال بنا رکھا تھا،دوسرا پہلوں یہ ہے کہ اس میں عام افراد سوار تھے، اس واقعے کا جو بھی رخ حقیقت پر مبنی ہوگا اس جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

تازہ ترین