چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا فیس بک ،ٹوئٹر سمیت کسی بھی سوشل سائٹ پر کوئی اکاونٹ یا آئی ڈی نہیں ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سوشل میڈیا پر اپنے جعلی اکاونٹس کی اکاونٹس کی انکوائری کےلئے ایف آئی اے او رپی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔