• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزٹ کنٹرول لسٹ اشرافیہ کیلئے آفت کی طرح ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ارض پاک کا مسحور کن حسن اور اس میں پا یا جانے والا تنوع بے مثال ہے۔اپوزیشن راہنمائوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ اس خوبصورتی کو ہماری اشرافیہ سے وہ قدر نہیں ملتی جس کی یہ حقدار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ ان کیلئے ایک آفت کی مانند ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ میں اس دھرتی کی اس دلفریب شان وشوکت ہی کا تو گرویدہ ہوں ۔ جبھی تو اس کے حصار میں خوش رہتا ہوں اور یہاں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنا مجھے بے حد مرغوب ہے اور مجھے خوشی ملتی ہے۔

تازہ ترین