• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم تشدد کا باچا خان کا فلسفہ دنیا کیلئے روشن مثال ہے،نعیم بازئی

کوئٹہ (پ ر)اے این پی کے صوبائی مشیر ایکسائز وٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے باچاخان کو ان کی 31ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ باچاخان اور خان عبدالولی خان جیسی شخصیات کی جدوجہد کی بدولت پشتونوں کے اجتماعی مسائل اجاگر ہوئے اور آج پشتون معاشرے میں علم کے حصول پر توجہ دی جارہی ہے۔ بیسویں صدی میں باچاخان نے خدائی خدمتگار تحریک کے ذریعے پشتونوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے اور عدم تشدد سے رجوع کرنے کا جو فلسفہ دیا وہ آج پوری دنیا کے لئے روشن مثال کی مانند ہے ۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آج باچاخان بابا کی 31ویں برسی منائی جارہی ہے باچاخان کی 31ویں اور خان عبدالولی خان کی 13ویں برسی کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی نے رواں ہفتہ ان دونوں شخصیات سے منسوب کیا ہے جس کے دوران پارٹی کے زیراہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا،صوبائی سطح پر بھی دونوں عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں آج کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والے پروگرام میں کارکن اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین نے ہمیشہ پشتون قومی حقوق کے لئے آواز بلند کی اور پشتون معاشرے کو امن ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنانے کے لئے نہ صرف جدوجہد کی بلکہ بھرپور قربانیاں بھی دیں نئی نسل کو باچاخان اور ان کے رفقاءکی خدمت اور جدوجہد سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے تاکہ نئی نسل کو اکابرین کی قربانیوں اور جدوجہد سے مکمل آگاہی حاصل ہو اور وہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معاشرے کوا من اور ترقی کا مرکز بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں ۔
تازہ ترین