• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی میں اقوام متحدہ کے بیس پر حملہ ، امن مشن کے آٹھ اہلکار ہلاک

مالی میں اقوام متحدہ کے بیس پر حملے میں امن امشن کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے، امن مشن اہلکاروں کا تعلق افریقی ملک چاڈ سے بتایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ ذرائع کے مطابق مالی کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع اقوام متحدہ کے بیس پر حملہ اتوار کی صبح کیا گیا، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، سیکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں کئی حملہ آور بھی مارے گئے۔

اسی بیس پر گذشتہ برس اپریل میں بھی حملہ ہوا تھا جس میں دو امن مشن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین