کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ لوگوں کو گرفتار کرنے کے بجائے بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے ہلاک کردے،انہوں نے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔