کراچی(پ ر)ساہیوال واقعہ کے متاثر ین کے ساتھ ہیں حکومت سی ٹی ڈی کے طریقہ کار کو تبدیل کرئے پنجاب سی ٹی ڈی کی جانب سے بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے،مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی نے جو کچھ ساہیوال میں کیا اور اس کے بعد جو وضاحتیں دی جا رہی ہیں وہ نہایت شرم نا ک ہیں اس ادار ے کی ماورائے عدالت کاروائیوں کی داستانیں زبان زد عام ہیں ۔ساہیوال واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، کہاکہ حکومت واقعے میں متاثرہ بچوں کی مکمل کفالت کرے۔